Friday, May 3, 2024

کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ ،8افراد زخمی

کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ ،8افراد زخمی
January 2, 2018

کوئٹہ ( 92 نیوز) کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ ہوا ہے ۔ دھماکے میں 8 افراد زخمی ہو گئے ۔

سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو حملہ آور ہلاک ہو گئے ۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے ۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے ۔