Friday, April 26, 2024

کوئٹہ کے شہری چھٹی کا مزہ دوبالا کرنے کے لئے فوڈ پوائنٹس پر پہنچ گئے

کوئٹہ کے شہری چھٹی کا مزہ دوبالا کرنے کے لئے فوڈ پوائنٹس پر پہنچ گئے
November 18, 2018
کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ کے شہری اتوار کی چھٹی کا مزہ دوبالا کرنے کے لئے ناشتہ کرنے  مختلف فوڈ پوائنٹس  پر پہنچ گئے ہیں۔ کوئٹہ میں شہریوں نے اتوار کی چھٹی کا مزا دوبالا کرنے صبح سویر پر نس روڈ پہنچ گئے جہاں شہری ناشتہ کی دوکانوں سے حلوہ پوری ، پائے چنے ، کٹے آلو کی چٹنی ، کچوریاں، مال پورہ اور انڈے پراٹھے فروخت کئے جا رہے ہیں۔ اتوار کے روزبیگم کی نیند خراب نا ہو فکر مند مرد حضرات بیگمات کے لئے بازار سے گر ما گرم ناشتے کی خریداری میں مصروف ہیں۔ دوستوں کی ٹو لیاں بھی ناشتہ کرنے پرنس روڈ پہنچی جو دوسرے شہریوں سے آنے والے مہمانوں کی خاطر توازا مرغن غذاوں سے کر رہے ہیں۔ کوئٹہ کے سرد مو سم میں مرغن غذائیں ذائقے کے ساتھ صحت بخش بھی ہیں۔