Thursday, March 28, 2024

کوئٹہ کے شہری نے بلوچستان کی نادر اشیا پر مشتمل میوزیم بنا لیا

کوئٹہ کے شہری نے بلوچستان کی  نادر اشیا پر مشتمل میوزیم بنا لیا
January 22, 2018

کوئٹہ ( 92 نیوز ) تاریخی اشیا کو محفوظ کرنا آنے والی نسلوں کیلئے کسی تحفے سے کم نہیں ہوتا۔  کوئٹہ کے شہری نے بلوچستان کی نادر اشیا پر مشتمل چھوٹا سا میوزیم  بنا لیا۔

بلوچستان کے علاقے ڈهاڈر سے تعلق رکھنے والے عبدالقادر نے بھی قیمتی نوادرات ، کتب اور دیگر تاریخی اشیاء کا خزانہ آنے والی نسلوں کے لئے محفوظ کر رکھا ہے ۔

گرام​و فون سے لیکر ہزاروں سال پرانے نوادرات سب اس چهوٹے سے میوزیم کی زینت ہیں ۔

عبدالقادر  نے آباؤ اجداد سے وراثت میں ملنے والی بلوچستان  تاریخ کو زندہ رکھنے کے لئے ایک چهوٹی سی لائبریری بھی بنا رکھی ہے۔

[caption id="attachment_155408" align="alignnone" width="500"] ZHANGJIAKOU, Dec. 17, 2017 -- Maxim Burov of Russia competes during the mixed team final at the Freestyle Skiing Aerials World Cup in Zhangjiakou, north China's Hebei Province, Dec. 17, 2017. (Xinhua/Wang Haofei)[/caption]

عبدالقادر اپنے شوق کو اس کمرے میں محیط نہیں رکھنا چاہتے ۔وہ کہتےہیں کہ اگر کوئی ان نادر اشیاء اور تاریخ  سے فیض یاب ہونا چاہتا پے تو ان کے  دروازے کھلے ہیں ۔