Sunday, September 8, 2024

کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ ایک سال بعد بھی غیر فعال

کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ ایک سال بعد بھی غیر فعال
September 16, 2017

 

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان میں صحت کا شعبہ تاحال زبوں حالی کا شکار ہے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں کروڑوں روپے کی لاگت سے نصب آکیسجن پلانٹس 6 ماہ گزرنے کے باوجود بھی فعال نہ ہو سکے

کمپنیز کے مطابق آکسیجن پلانٹس پر کام مکمل ہو گیا ہے تاہم اعلیٰ حکام کی جانب سے فنڈز تاحال مہیا نہیں کئے گئے جس کے باعث مریضوں کو آکیسجن پلانٹس سے 6 ماہ گرزنے کے بعد بھی فائدہ نہیں مل پا رہا

اس حوالے سے سیکرٹری صحت عصمت اللہ کاکڑ نے دعویٰ کیا کہ 15 روز کے اندر اندر آکسیجن پلانٹس کو فعال کر دیا جائے گا۔

صوبے کے بیشتر سرکاری ہسپتالوں میں آکسیجن پلانٹس ناکارہ ہوچکے ہیں جبکہ دوسری جانب مریضوں کیلئے سیلنڈرز کی خریداری سے محکمے پر اضافی بوجھ بھی بڑھ رہا ہے۔