Monday, May 13, 2024

کوئٹہ کے خیزی چوک میں دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی

کوئٹہ کے خیزی چوک میں دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی
September 5, 2019
 کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ کے خیزی چوک میں دھماکا ہوا جس میں پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق خروٹ آباد اور ایئرپورٹ کے ایس ایچ اوز بھی دھماکے میں زخمیوں میں شامل ہیں۔ زخمیوں کو ٹراما سنٹر منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ قبل ازیں کوئٹہ کے  نواحی علاقے کچلاک میں قائم مسجد قاسم خان میں دھماکا ہوا تھا۔ دھماکے سے ہر طرف تباہی مچ گئی تھی اور لوگ جان بچانے کیلئے باہر بھاگنے لگے تھے۔ دھماکے میں خطیب مسجد احمد اللہ بھی جاں بحق ہو گئے تھے ۔ واقعہ کے 22 زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔ ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے جائے وقوعہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ دھماکہ ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 3 سے 4 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔