Monday, September 16, 2024

کوئٹہ کے 6سالہ باؤلر علی میکائل کو 92نیو زنے ڈھونڈ لیا

کوئٹہ کے 6سالہ باؤلر علی میکائل کو 92نیو زنے ڈھونڈ لیا
March 26, 2018

کوئٹہ ( 92 نیوز) کوئٹہ کے 6 سالہ باؤلر علی میکال کو 92نیوز نے ڈھونڈ نکالا  ، علی میکائل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ہر ایک نے تعریف کی ، جبکہ علی میکائل کا کہنا ہے کہ شین وارن اُن کے آئیڈیل ہیں۔

میکائل  نے  باؤلنگ کا انداز  اتنی سی عمر میں کرکٹ کی دنیا کے بادشاہ شین وارن کا اپنارکھا ہے   ،  معصومانہ انداز میں  علی صرف اتنا ہی کہتے ہیں کہ شین  وارن ان کے آئیڈیل ہیں  ۔

 میکائل کی حیران کن  باؤلنگ اسٹائل دیکھ کر کرکٹ  لیجنڈ شین وارن بھی اپنے لٹل مداح کو سراہائے بغیر نہ رہ سکے ۔

علی میکائل بیک وقت پانچ مختلف   اقسام کی   لیگ  اسپن باؤلنگ جن میں لیگ بریک ، گگلی ،فیلپر،سکریمبل اور شین وارن کی اپنی ایجادکردہ  سلائیڈر کروانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ننھے شین وارن  کرکٹ کے ساتھ ساتھ  تعلیمی میدان میں بھی  کامیاب ہیں اور مستقبل میں قومی ٹیم کا حصہ بن کر  شین وارن کی طرح باؤلنگ کر کے بلے بازوں کو ناکوں چنے چبانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔