Saturday, April 20, 2024

کوئٹہ کی ٹیم میں ٹٰیلنٹ کی کمی نہیں ، بسم اللہ خان کے اہل خانہ اسکی بہترین کارکردگی کیلئے پرامید

کوئٹہ کی ٹیم میں ٹٰیلنٹ کی کمی نہیں ، بسم اللہ خان کے اہل خانہ اسکی بہترین کارکردگی کیلئے پرامید
March 4, 2017
کوئٹہ (92نیوز)غیر ملکی کھلاڑی آئیں یا نہ آئیں کوئٹہ کی ٹیم میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں  کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے بسم اللہ خان اپنے جارحانہ انداز سے بالرؤں کو پریشان کرنے والا کھلاڑی اسکواڈ کا حصہ ہوگا بسم اللہ خان کے اہل خانہ ا ور شہری فائنل میں ان سے بہترین کارگردگی کے لئے پرامید ہے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان سپر لیگ کا فائنل ٹاکرا لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا چھکوں چوکوں اوراپنے جارح کھیل سے باؤلر کو پریشان کرنے والے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے بسم اللہ خان گلیڈی ایٹر اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ بسم اللہ خان کے اہل خانہ نے خواہش ظاہر کی ہے کہ فائنل میچ میں بسم اللہ خان کو موقع دیا جائے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بسم اللہ خان نے پی ایس ایل کے پچھلے سیزن میں بھی بہترین اور منفرد کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب کو حیران کیا تھا فائنل میچ میں بسم اللہ کو کھلانا اچھا فیصلہ ثابت ہوگا۔ پاکستان سپر لیگ کے فائنل ٹاکرے میں اب انتظار ہے تو صرف اتوار کا کہ جب پی ایس ایل کی دوسب سے بہترین ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابل ہونگی۔