Wednesday, April 24, 2024

کوئٹہ کی نجی کمپنی شہریوں کی جمع پونجی لے اڑی ‏

کوئٹہ کی نجی کمپنی شہریوں کی جمع پونجی لے اڑی ‏
May 21, 2019
کوئٹہ ( 92 نیوز ) کوئٹہ کی نجی کمپنی سادہ لوح عوام کی جمع پونجی لے اڑی ، کمپنی نے عوام کو منافع کا جھانسہ دے کر  23ہزار کے بدلے 35دن بعد 35سو منافع دینے کا کہتی تھی  ۔ کوئٹہ کی نجی کمپنی نے عوام سے رقم اکٹھی ہونے  پر  کاروبار بند کر دیا اور رفو چکرہوگئی ،جس کی وجہ سےشہریوں کے اربوں روپے  ڈوب گئے۔ متاثرین نےاسمنگلی روڈ پر ایف آئی اے اور کمپنی کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا،مظاہرین کا کہنا ہے کہ سادہ لوح عوام کو لوٹنے کا کام دوسال سے جاری ہےجبکہ  کمپنی کا مالک کاشف دبئی فرارہوگیا ہے۔ متاثرین نے وزیراعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مددکی اپیل کی ہے۔