Monday, September 16, 2024

کوئٹہ کی بارہ سالہ عروج فاطمہ موسیقی کا نیا ستارہ

کوئٹہ کی بارہ سالہ عروج فاطمہ موسیقی کا نیا ستارہ
April 23, 2017
کوئٹہ (92نیوز)چھوٹی عمرمیں موسیقی سیکھناکوئی آسان کام نہیں لیکن کوئٹہ کی بارہ سالہ عروج فاطمہ کی خوبصورت آواز  اسے اپنی عمرکی بچیوں میں نمایاں بناتی ہے۔ تفصیلات کےمطابق سروں کے رنگ بکھیرتی ننھی کلی عروج فاطمہ  کی عمر محض 12سال ہے مگر آواز ایسی کی  سننے والے دنگ رہ جائیں ۔ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی  عروج فاطمہ  چھٹی جماعت کی طالب علم ہے  بچپن ہی سے گلوکاری کا شوق تھا جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پروان چڑھتا رہا ۔عروج  نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم اپنے بھائی سے لی کہتی  ہیں  کہ بلو چستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہاں کمی ہے تو مواقع کی جو بڑی مشکل سے  ملتے ہیں۔ عروج نے بلوچستان میں ہونے والے کئی میوزیکل فیسٹیول میں  فن کا مظاہرہ کیا ،،اس کا  مطالبہ ہے کہ حکومت سرپرستی کرے تاکہ  بہتر انداز میں گائکی سیکھ کر  مقام بنا سکے۔