Tuesday, May 7, 2024

کوئٹہ کی 13 سالہ باکسر ملائکہ زاہد باکسنگ مقابلوں میں کئی اعزازات لے چکی ہے

کوئٹہ کی 13 سالہ باکسر ملائکہ زاہد باکسنگ مقابلوں میں کئی اعزازات لے چکی ہے
December 30, 2018
کوئٹہ (92 نیوز) بجلی جیسی رفتار ، چٹان جیسا حوصلہ اور حریف پر ہاوی ہونے کا جنون لیئے کوئٹہ کی 13 سالہ نو عمر باکسر ملائکہ زاہد صوبائی اور ملکی سطح پر ہونے والے باکسنگ مقابلوں میں بلوچستان ایکسی لینس ایوارڈ سمیت کہیں اعزازات اپنے نام کر چکی ہے۔ صبح سویرے جاگنا ، سائیکلنگ کر نا اور روزانہ 4 گھنٹے باکسنگ کی پریکٹس کرنا آسان نہیں مگر یہ باکسر محمد علی کی طرح رنگ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا کر باکسنگ کی دنیا میں ملک کا نام روشن کرنا چاہتی ہے۔ باکسنگ کو ویسے تو خطرناک کھیل تصور کیاجاتا ہے مگر ملائکہ کھیل کے دوران لگنے والی چھوٹوں کو خاطر میں نہیں لاتی اور اس کے تیز رفتار مکوں سے ناصرف حریف لڑکیاں خوف زدہ رہتی ہیں بلکہ لڑکے بھی گھبرا جاتے ہیں۔ ملائکہ کہتی ہے کہ کوئٹہ میں لڑ کیوں کے لیے باکسنگ کلب نہ ہونے کی وجہ سے دیگر لڑ کیاں اپنے باکسر بننے کا خواب پورا نہیں کر پا رہیں۔