Saturday, April 27, 2024

کوئٹہ ،10 یو سیز میں انسداد پولیو مہم اختتام پذیر

کوئٹہ ،10 یو سیز میں انسداد پولیو مہم اختتام پذیر
July 26, 2020
کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ کی 10 یونین کونسلز میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم ختم ہو گئی۔ مہم کے دوران ایک لاکھ10ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، جس کیلئے مہم میں500سے زائد پولیو ورکرز نے حصہ لیا۔ کوئٹہ کی 10 یونین کونسلز میں پانچ روز پر مشتمل انسداد پولیو مہم اختتام پذیر ہو گئی۔ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق پانچ روزہ مہم کے دوران 80فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا ہے تاہم رہ جانے والوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلانے کے لئے کیچپ ڈے منایا گیا  تاکہ 100 فیصد ہدف حاصل کر لیا جائے۔ ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق 541 ٹیموں اور 395 موبائل ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ 34 فکسڈ سینٹرز پر بھی پولیو ویکسین پلائے گئے۔ انسداد پولیو مہم کیلئے خصوصی طورپر 500 سے زائد پولیو ورکرز کو خصوصی ٹریننگ فراہم کی گئی تھی تاکہ وہ کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلائیں۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق مہم پہلے تین روز پر مشتمل تھی جسے بڑھا کر 5 روزہ کر دیا گیا۔