Monday, September 16, 2024

کوئٹہ ، کچھ موڑ پر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے خودکش حملہ آور ہلاک

کوئٹہ ، کچھ موڑ پر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے خودکش حملہ آور ہلاک
March 22, 2018

کوئٹہ ( 92 نیوز ) کوئٹہ بڑی تباہی سے بچ گیا، کچھ موڑ پر سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے خود کش حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔سکیورٹی فورسز نے مشکوک شخص کو روکنے کی کوشش کی ، نہ رکنے پر اہلکاروں نے فائرنگ کر دی ۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے خودکش  جیکٹ ناکارہ بنا دی ۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کچھ موڑ چیک پوسٹ سے سکیورٹی فورسز کی گاڑی نکلی تو مشتبہ شخص اس کی طرف بڑھا، جسے سکیورٹی اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا، جس پر مشتبہ شخص نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی۔

 جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک  ہوگیا، حملہ آور نے خودکش جیکٹ پہن رکھی تھی ، واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےکر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا ۔

خودکش حملہ آور نے جسم سے 8 سے 10 کلو دھماکا خیز مواد باندھ رکھا تھا۔