Wednesday, May 8, 2024

کوئٹہ : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت کیلئے پرعزم شائقین کٹس خریدنے میں مصروف

کوئٹہ : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت کیلئے پرعزم شائقین کٹس خریدنے میں مصروف
February 26, 2017
کوئٹہ (92نیوز)پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن کامیابی سے جاری ہے شائقین کرکٹ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت کے لئے پرعز م کٹس خرید نے میں مصروف ہے ۔ تفصیلات کےمطابق رنگوں اور محبتوں سے بھری پاکستان سپر لیگ کا جنون سرچڑھ کربول رہا ہے، کوئٹہ کے مقامی شاپنگ مال میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کٹس کے اسٹال لگایا گیا ہےجس میں شائقین کرکٹ بڑی تعداد میں آمڈ آئے نوجوان کہتے ہیں کہ ویسے تما م ٹیموں سے محبت کرتے ہے لیکن کوئٹہ گلیڈی ایٹر سے خصوصی محبت کے طورپر اپنے اور دوستوں کے لئے کٹس اور کیپ خریدرہے ہیں۔  پاکستان سپر لیگ کے جنون میں خواتین بھی کسی پیچھے نہیں کہتی ہیں کہ جس لگن اور محنت سے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کھیل رہی ہے کہ فائنل انشاءاللہ ہمارا ہو گا۔