Tuesday, May 21, 2024

کوئٹہ ، کوئلے کی کانوں میں ملبے تلے دب کر 23 مزدور جاں بحق، 9 زخمی ہو گئے

کوئٹہ ، کوئلے کی کانوں میں ملبے تلے دب کر 23 مزدور جاں بحق، 9 زخمی ہو گئے
May 6, 2018
کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ کے نواح میں کوئلے کی کانیں گیس بھر جانے سے دھماکوں سے گونج اٹھیں جس کے باعث تئیس مزدور جان کی بازی ہار گئے جبکہ نو زخمی ہو گئے۔ جاں بحق مزدوروں کا تعلق سوات سے بتایا جا رہا ہے۔ لاشیں آبائی علاقے کو روانہ کر دی گئیں۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور دو مزدوروں کو زخمی حالت میں زندہ نکال لیا، جبکہ سات مزدور دم توڑ چکے تھے، جن کی لاشیں نکال لی گئیں۔ دوسرا دھماکہ مارواڑ کی کان میں گیس بھر جانے سے ہوا، جس میں سولہ مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے، جبکہ سات مزدوروں کو ریسکیو ٹیموں نے زخمی حالت میں زندہ نکال لیا۔ کوئٹہ میں پاکستان سنٹرل مائنز لیبر فیڈریشن نے دونوں واقعات میں مزدوروں کی ہلاکت کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور جاں بحق مزدوروں کے  لئے گرانٹ کا مطالبہ کیا۔