Friday, April 26, 2024

کوئٹہ، کوئلے کی کان میں دھماکہ، 7 کان کن جاں بحق، 4 زخمی

کوئٹہ، کوئلے کی کان میں دھماکہ، 7 کان کن جاں بحق، 4 زخمی
March 20, 2020
کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکے کے نتیجے میں 7 کان کن جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔ کوئٹہ کے علاقے سہراب میں کوئلے کی کان میں دھماکہ ہوا، واقعہ کوئلے کی  کان میں گیس بھرنے کے باعث پیش آیا۔ واقعہ میں جاں بحق کان کنوں میں سے 4 کا تعلق ہزارہ برادری، 3 کا ڈیگاری سے ہے۔