Sunday, September 8, 2024

کوئٹہ : کلی شاہو  کے علاقے سے دو خواتین سمیت چار افراد کی لاشیں برآمد

کوئٹہ : کلی شاہو  کے علاقے سے دو خواتین سمیت چار افراد کی لاشیں برآمد
August 11, 2015
کوئٹہ(92نیوز)کوئٹہ کے علاقے کلی شابوسے  دو خواتین سمیت چار افراد کی لاشیں ملی ہیں جنھیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی شابو کے ایک مکان سے دو مرد اور دوخواتین کی لاشیں ملی ہیں  ،ان افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا  ہے لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ضرروی کارروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کر دی  جائیں گی ۔ پولیس کےمطابق واقعہ کی مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔