Friday, May 3, 2024

کوئٹہ : کرپشن کیس کے چرچے بلوچستان اسمبلی میں بھی پہنچ گئے ،اپوزیشن کا اجلاس سے واک آؤٹ

کوئٹہ : کرپشن کیس کے چرچے بلوچستان اسمبلی میں بھی پہنچ گئے ،اپوزیشن کا اجلاس سے واک آؤٹ
May 7, 2016
کوئٹہ (92نیوز)بلوچستان میگا کرپشن کیس کے چرچے بلوچستان اسمبلی میں بھی پہنچ گئے اپوزشین ارکان نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا طنز کے ایسے نشتر برسائے کہ سپیکر کو مجبورا مائیک بند کرانے پڑے اپوزیشن نے اجلاس کا بائکاٹ کر دیا ۔ تفصیلات کےمطابق بلوچستان اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس سپیکر راحیلہ درانی کی صدارت میں شروع ہوا سابق وزیرا علی بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے میگا کرپشن کیس میں اپنی نااہلی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مشیر خزانہ مستعفی ہوچکے ہیں جبکہ ہم بھی اپنے اپ کو احتساب کیلئے پیش کرتے ہیں لیکن یہ دو ہزار دو سے ہونا چائیے۔ اپوزشین لیڈر مولانا واسع کا کہنا تھا کہ قوم پرستوں نے کرپشن فری بلوچستان کے جو دعوےکیئے تھے وہ کہاں گئے صرف اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کرنے سے کچھ نہیں ہوگا بلکہ سابق وزیراعلی بلوچستان سمیت پوری کابینہ مستعفی ہو۔ سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کی سنئیے کہتے ہیں کہ سب کچھ میری ناک کے نیچے ہوتا رہا اور مجھے پتہ ہی نہیں چلا ساری رات سو نہیں سکا پارٹی قائدین کے کہنے پر استعفی دیدیا ھے اگر وہ کہیں گئے تو اسمبلی رکینت سے بھی مستفی ہونے کو تیار ہوں۔ اپوزشین ارکان زمرک اچکزئی اور سردار عبدالرحمان کھیتران نے بھی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تاہم بحث کی اجازت نہ ملنے پر اپوزشین نے کابینہ کے مستفی ہونے تک اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔