Saturday, April 27, 2024

کوئٹہ: کرپشن الزامات میں گرفتار سیاست دانوں اور بیورو کریٹس کے جیل میں مزے

کوئٹہ: کرپشن الزامات میں گرفتار سیاست دانوں اور بیورو کریٹس کے جیل میں مزے
November 20, 2017

کوئٹہ (92 نیوز) کرپشن کے الزامات میں گرفتار بلوچستان کے سیاست دان اور اعلیٰ بیورو کریٹس جیل میں بھی مزے کرنے لگے۔ سابق وزیر خوراک اسفند یار کاکڑ ڈسٹرکٹ جیل پہنچے جہاں انہوں نے پرانے ساتھیوں سے خوشگوار ماحول میں خوش گپیاں کیں اور جلد رہا ہونے کی امید بھی دلائی۔
ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ بھی سیاست دانوں اور اعلی بیورو کریٹس کیلئے بیٹھک میں تبدیل ہو گئی۔ گندم خرد برد کیس میں نامزد سابق وزیر خوراک ضمانت پر رہا ہوئے تو جیل میں بند دوستوں کی یاد ستانے لگی۔
اسفند یار کاکڑ فوری جیل جا پہنچے اور جیل کے لان میں خوب بیٹھک جمائی۔ انہوں نے پرانے ساتھیوں اور جیل کے وی آئی پی قیدیوں سے راز و نیاز کیے اور جلد رہا ہونے کی امید بھی دلائی۔
اس شاہانہ محفل میں سابق چیئرمین پبلک سروس کمیشن اشرف مگسی، سابق ڈائریکٹر ایم ایس ڈی ڈاکٹریوسف بزنجو سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔