Friday, April 26, 2024

کوئٹہ ، کروڑوں مالیت کی فینسی اسٹریٹ لائٹس ماہ ماہ بعد ہی خراب

کوئٹہ ، کروڑوں مالیت کی فینسی اسٹریٹ لائٹس ماہ ماہ بعد ہی خراب
March 6, 2019
کوئٹہ ( 92 نیوز) کوئٹہ بیوٹی فکیشن کا منصوبہ ناکام ہو گیا ، سٹرکوں پر لگائی گئی کروڑوں مالیت کی فینسی اسٹریٹ لائٹس ایک ماہ بعد ہی خراب ہو گئی جبکہ اکثرسٹرکوں سے بجلی کے تار بھی چوری ہوگئے ۔ صوبائی دارلحکومت میں کروڑوں روپے کا بیوٹیفکیشن منصوبہ تاحال مکمل ہوتا نظر نہیں آرہا ، اسی منصوبے کے تحت کوئٹہ شہر کی بیشتر اہم شاہراہوں پر کروڑوں روپے کی لاگت سے اسٹریٹس فینسی لائٹس نصب کی گئیں تھیں  جو محض ایک ماہ ہی روشن رہنے کے بعدجواب دے گئیں ۔ جناح روڈ پر لگی ان لائٹس کی بیشتر بدتیاں گل ہیں جبکہ کئی جگہ سے ان قمقموں کوبجلی فراہم کرنے والی تاریں بھی چوری ہو چکی ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کروڑوں روپے کے اس منصوبے کی جانچ پڑتال کرائیں تاکہ اگر اس میں کوئی کوتاہی ثابت ہو تو کارروائی کی جاسکے۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کو کبھی خوبصورتی کی بناء پر لٹل پیرس کہا جاتا تھا تاہم انتظامیہ کی غفلت اور کوتاہی کے باعث شہر کی خوبصورتی کا ہر منصوبہ ایسے ہی مسائل سے دوچار ہوتا ہے۔