Thursday, April 25, 2024

کوئٹہ : کانگو کے مزید 4 مریض جناح ہسپتال داخل

کوئٹہ : کانگو کے مزید 4 مریض جناح ہسپتال داخل
August 26, 2016
کوئٹہ (92نیوز)کانگو وائرس نے خوف و ہراس پھیلا دیا کوئٹہ میں کانگو کے شبے میں مزید چار مریض جناح ہسپتال داخل کرا دیئے گئے ہیں جن میں دو مریضوں میں  کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق کینسر سے بھی خطرناک کانگو وائرس نے بلوچستان میں شہریوں کو خوف میں مبتلا کر دیا  ہے ۔ کوئٹہ کے جناح ہسپتال میں  کانگو کے شبے میں چار مریض لائے گئےہیں  ٹیسٹ کے بعد دو مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد اسپتال میں حفاظتی اقدامات انتہائی سخت کر دیے گئے ۔