Wednesday, April 24, 2024

کوئٹہ  : کانگو کے شبہ میں ایک اور مریض ٹی بی سینٹوریم میں داخل

کوئٹہ  : کانگو کے شبہ میں ایک اور مریض ٹی بی سینٹوریم میں داخل
September 7, 2016
کوئٹہ(92نیوز)کوئٹہ کے ٹی بی سینٹوریم میں کانگو وائرس کے شبے میں ایک اور شخص داخل ہوا ہے  رواں سال کانگو وائرس کے شبے میں آنے والے مریضوں کی تعداد ستانوے ہو گئی ۔ تفصیلات کےمطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کانگو وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔  ٹی بی سینٹوریم کے وبائی امراض وارڈ میں کانگو وائرس کے شبے میں مزید ایک مریض داخل ہوا  35  سالہ رحمت اللہ کا تعلق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد سے ہے جسے ناک اور منہ سے خون اور تیز بخار ہونے کیوجہ سے  ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے مریض کے خون کے نمونے ٹیسٹ کے لئے بھیجوا دئیے گئے ہیں ۔