Saturday, April 20, 2024

کوئٹہ : کالعدم تنظیم کے 2کمانڈروں سمیت 24فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے

کوئٹہ : کالعدم تنظیم کے 2کمانڈروں سمیت 24فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے
October 29, 2015
کوئٹہ (92نیوز )پرامن بلوچستان پیکیج کے تحت فراریوں کے ہتھیار ڈالنے کا سلسلہ جاری ھے ضلع لسبیلہ میں سرگرم کالعدم  تنظیم کے دو اہم کمانڈروں نے چوبیس ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دئیے ۔ تفصیلات کےمطابق حکومت کی جانب سے بلوچستان میں  فراریوں کیلئے عام معافی اور ہتھیار ڈالنے پر پرامن بلوچستان پیکج کے تحت مراعات اور سہولیات کے اعلان  کے بعد بڑی تعداد میں فراری قومی دھارے میں شامل ہورھے، کالعدم تنطیم بی ایل اے کے ضلع لسبیلہ میں سرگرم دو اہم کمانڈروں میر جان محمد مری اور رمضان مری نے چوبیس ساتھیوں  سمیت  اپنے ہتھیار نواب چنگیز مری کے حوالے کرتے ہوئے ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالنے کا عہد کیا۔ اس موقع پر مری قبائل کے سربراہ اور صوبائی وزیر نواب چنگیز مری نے شکوہ کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے پرامن بلوچستان کے تحت جن مراعات اور سہولیات کا اعلان کیا تھا اس پر اب تک عملدرامد شروع نہیں ہوا جسکی وجہ ہمیں مشکلات کا سامنا ھے ۔ فراریوں نے ہتھیار ڈالتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ کہ پاکستان کیلئے اپنی جان قربان کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے لیکن انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ حکومت نے ان سے جو وعدے کیئے پیں  وہ بھی انہیں پورا کرے۔