Sunday, September 8, 2024

کوئٹہ : کالعدم تنظیم کے 2 اہم کمانڈروں سمیت 4دہشت گرد مارے گئے

کوئٹہ : کالعدم تنظیم کے 2 اہم کمانڈروں سمیت 4دہشت گرد مارے گئے
August 26, 2015
کوئٹہ (92نیوز )فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں دو اہم کمانڈر یحییٰ الیاس اور نصیب اللہ شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مستونگ روڈ پر حساس اداروں کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس سے ایف سی کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ بھرپور جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔ مارے جانے والے دو دہشت گردوں کی شناخت یحییٰ الیاس اور نصیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشت گردوں کی لاشیں سول ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔