Friday, April 26, 2024

کوئٹہ کئی برسوں سے مسائل کا شکا ر،عوام کو بنیادی ضروریات فراہم کرنے میں ناکام رہے  : عبدالمالک بلوچ کا اعتراف

کوئٹہ کئی برسوں سے مسائل کا شکا ر،عوام کو بنیادی ضروریات فراہم کرنے میں ناکام رہے  : عبدالمالک بلوچ کا اعتراف
July 31, 2015
    کوئٹہ(92نیوز)کوئٹہ شہر کئی سالوں سے مسائل کا شکار ہے اب تو وزیراعلی بلوچستان نے بھی اسکا  اعتراف کر لیا کہتے ہیں کہ وہ عوام کو پانی کی  فراہمی ، صفائی  اور سوریج جیسے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں مخلوط حکومت کو اقتدار سنبھالے  دو سال سے زائد کا عرصہ ہوگیا ھے ماضی کی طرح  دعوے تو بہت  کئے گئے مگر آج وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بھری محفل میں اس بات کا اعتراف کر  ہی لیا کہ ان کی حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ھے انکا کہنا تھا کہ  مسائل اس قدر گھمبیر ہیں کہ انھیں حل کرنا اب ان کے بس کی بات نہیں شہری تو حکومت کے اعتراف سے قبل ہی اس بات کا رونا روتے رہے کہ کوئٹہ شہر کچرے کا ڈھیر بن گیا ۔ رہی سہی کسر سڑکوں کے بیچ و بیچ بنائے گئے نالوں نے پوری کر دی   خاکروب غائب اور گندگی سے  بھرے ٹب عوام کی بے بسی کا مذاق اڑا رہے ہیں  مگر پوچھنے والا کوئی نہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اعتراف جرم کرنے سے اپنی ذمہ داریوں سے برالزمہ نہیں ہو سکتی  اگر شہر میں پانی کی فراہمی ، صفائی اور سیوریج کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات نہیں ہو سکتے تو امن وامان جیسے بڑے مسائل حل کرنا بھی ان کے بس کی بات نہیں ۔