Friday, May 10, 2024

کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں سے روابط رکھنے پر 15 وارڈن معطل

کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں سے روابط رکھنے پر 15 وارڈن معطل
January 7, 2020
کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں سے روابط رکھنے پر 15 وارڈن معطل کردئیے گئے۔ ڈیڑھ سو وارڈنز کا دیگرجیلوں میں تبادلہ کردیا گیا۔ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سلیم ترین کا کہنا ہے کہ جیل میں گرینڈ آپریشن کے بعد موبائل فون کے استعمال، ٹی وی دیکھنے اور قیدیوں کے خود کھانا پکانے پر بھی پابندی لگادی گئی۔ سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کے مطابق قیدیوں کو سونے کیلئے صرف ایک بستر رکھنے کی اجازت ہوگی۔ جیل سے 59 قیدیوں کو مچھ اور ژوب جیل منتقل کردیا گیا، قیدی جیل انتظامیہ کیلئے مسائل کھڑے کررہے تھے۔