Wednesday, April 24, 2024

کوئٹہ ،چودھری پرویز الٰہی کی وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات

کوئٹہ ،چودھری پرویز الٰہی کی وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات
January 15, 2018

کوئٹہ ( 92 نیوز ) مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الہٰی کوئٹہ پہنچ گئے ۔ انہوں نو منتخب وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات کی اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب ق لیگ کی جیت ہے ۔ صوبے کے مسائل حل کریں گے اور سب کو ساتھ لیکر چلیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ میر عبدالقدوس بزنجو نوجوان سیاست دان ہیں اور انکی قیادت میں بلوچستان سے کرپشن کا خاتمہ ہوکر رہے گا ۔ امید ہے کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی ۔

انھوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں تاہم پنجاب میں مسلم لیگ ن عوام کو انصاف فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ۔ سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں 14لوگوں کو قتل کیا گیا مگر ایک بھی ملزم گرفتار نہیں ہوا۔

چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق ہو یا مسلم لیگ ن تمام مسلم لیگیوں کو ایک جھنڈے تلے لانا چاہتے ہیں جسکی قیادت چوہدری شجاعت حسین کرینگے۔