Sunday, September 8, 2024

کوئٹہ‘ چمن اور گردونواح میں چار اعشاریہ نو شدت کا زلزلہ

کوئٹہ‘ چمن اور گردونواح میں چار اعشاریہ نو شدت کا زلزلہ
July 11, 2016
کوئٹہ (92نیوز) کوئٹہ‘ ژوب‘ چمن اور گردونواح میں رات دو بج کر پینتیس منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 9۔4 ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کا مرکز ژوب کا مشرقی علاقہ تھا جس کی گہرائی 34 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ زلزلے سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔