Friday, April 26, 2024

کوئٹہ چرچ حملے میں جاں بحق ہونیوالے 5 افراد سپرد خاک

کوئٹہ چرچ حملے میں جاں بحق ہونیوالے 5 افراد سپرد خاک
December 18, 2017

کوئٹہ ( 92 نیوز ) کوئٹہ میں چرچ پر حملے میں جاں بحق ہونے والے 5 افراد کو آخری رسومات ادا کرنے کے بعد گورا قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
اس موقع پر قبرستان میں مسیحی برادری کے افراد بڑی تعداد میں موجود تھے ۔
5 افراد کی تدفین کے موقع پر ہر آنکھ اشک بار تھی ۔ گزشتہ روز دہشتگردوں کے حملے میں 9 افراد جاں بحق ہو ئے تھے ۔