Sunday, September 8, 2024

کوئٹہ ، پی سی بی کی گورننگ باڈی کا اجلاس ، ارکان بائیکاٹ کر گئے ‏

کوئٹہ ، پی سی بی کی گورننگ باڈی کا اجلاس ، ارکان بائیکاٹ کر گئے ‏
April 17, 2019

کوئٹہ ( 92 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کا اجلاس کوئٹہ میں ہوا ، گورننگ باڈی کے ممبران نے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا جس کے باعث اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

ارکان نے وسیم خان کی بطور ایم ڈی  تقرری اور ڈومیسٹک اسٹرکچر میں تبدیلی کو بھی مسترد کر دیا  ، چیئرمین پی سی بی احسان مانی ممبران کو  منانے میں ناکام رہے ۔

اجلاس میں پانچ ممبران نے نئے ایم ڈی کی تقرری کیخلاف قرارداد پیش کی ،شاہ ریز ، عبداللہ ، ایاز بٹ ، کبیر احمد نعمان بٹ اور شاہ دوست نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔

بائیکاٹ کرنے والے ممبران نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ اور ریجن کرکٹ میں تبدیلی منظور نہیں ، موقف پیش کرنے کے بعد ممبران اٹھ کر چلے گئے ۔ اجلاس میں ہزار گنجی دھماکے میں شہد ہونے والوں سمیت فرسٹ کلاس کرکٹر نسیم خان کے لئے فاتحہ کی گئی۔