Saturday, April 20, 2024

کوئٹہ ، پولیس کے 87ویں بیج کے مزید287اہلکاروں کی تربیت مکمل

کوئٹہ ، پولیس کے 87ویں بیج کے مزید287اہلکاروں کی تربیت مکمل
October 23, 2018
کوئٹہ ( 92 نیوز) کوئٹہ میں پولیس کے87ویں بیچ کے مزید287اہلکاروں نے تربیت مکمل کر لی، پاس آؤٹ ہونے والے اہلکاروں نے بد امنی پھیلانے والے عناصر کو نیست و نابود کردینے کا عزم بھی کیا۔ ریکروٹس میں20خواتین بھی شامل ہیں ، سات ماہ کی ٹریننگ کے دوران ریکروٹس کو دہشت گردی کی مختلف صورتحال سے نمٹنے کی خصوصی ٹریننگ فراہم کی گئی تھی جس کا اہلکاروں نے عملی مظاہرہ بھی کیا۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران اہلکاروں نے کراٹے،جمپنگ اور مارشل آرٹ کی فراہم کی جانے والی تربیت کے بھی عملی مظاہرے کئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل آئی جی پولیس اشرف زبیر صدیقی تھے جن کا کہنا تھا کہ پولیس امن و امان کے قیام کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، ریکروٹس یہ جان لیں کہ ان پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کی بھاری ذمہ داری عائد ہے۔