Wednesday, April 24, 2024

کوئٹہ: پولیس کارروائی میں ایک شخص گرفتار ،اسلحہ اور منشیات برآمد

کوئٹہ: پولیس کارروائی میں ایک شخص گرفتار ،اسلحہ اور منشیات برآمد
July 17, 2015
کوئٹہ(92نیوز)کوئٹہ میں گوالمنڈی تھانے نے ٹین ٹاﺅن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کر کے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر ٹین ٹاﺅن کے علاقے میں ایک مکان پر چھاپہ مارا گیا، جہاں سے بھاری تعداد میں اسلحہ جس میں 1عدد 9ایم ایم پسٹل 1عدد ٹی ٹی پسٹل 1عدد رائفل گولیوں کے 30راﺅنڈز جبکہ 2کلو چرس اور دیگر منشیات برآمد کر کے ایک مشتبہ شخص غفور کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گوالمنڈی کے علاقے میں منشیات کے خاتمے تک کارروائی جاری رہے گی۔