Saturday, May 4, 2024

کوئٹہ: پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ،2 اہلکارشہید

کوئٹہ:  پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ،2 اہلکارشہید
January 4, 2016
کوئٹہ (92نیوز)بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے  دو اہلکار شہید ہو گئےہیں ۔ تفصیلات کےمطابق صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب روڈ پر پولیس کی چیک پوسٹ پر نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں ۔ پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد سکیورٹی اداروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔