Sunday, September 8, 2024

کوئٹہ ، پولیس ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں جوانوں کا عملی تربیت کا مظاہرہ

کوئٹہ ، پولیس ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں جوانوں کا عملی تربیت کا مظاہرہ
November 30, 2018
کوئٹہ (92 نیوز) پولیس کی 88 ویں پاسنگ آوٹ پریڈ پولیس ٹریننگ سینٹر کوئٹہ میں منعقد ہوئی جس میں جوانوں نے عملی تربیت کا مظاہرہ کیا۔ موجودہ حالات کے پیش نظر پولیس کے ٹرینرز نے جوانوں کو جدید تربیت سے بھی آراستہ کیا۔ جوانوں کے اعزاز میں پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ تھے۔ تقریب میں پولیس کے جوانوں نے اپنے فولادی جسم سے ایسے خطرناک جسمانی مہارتوں کے مظاہرے دیکھائے جو دشمن پر لرزا تاری کر دیں۔ پولیس کے جوانوں کو موجوہ حالات کے پیش نظر فائرنگ کی مختلف ٹیکنک اور کسی بھی نا گہانی صورتحال سے نمٹنے کے طریقے بھی سکھائے گئے۔  تقریب کے مہمان خصوصی آئی جی پو لیس بلو چستان محسن حسن بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا دہشتگردی کے واقعات لمحہ فکریہ ہیں۔ بلوچستان پولیس کے اعلیٰ معیار سے چینلجز سے نمٹنے میں مدد ملی۔ آئی جی پولیس نے دوران تر بیت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں تعریفی اسناد ،شیلڈ اور نقد انعامات بھی تقسیم کئے۔