Thursday, April 25, 2024

کوئٹہ : پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلہ ، 3 ملزمان ہلاک

کوئٹہ : پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلہ ، 3 ملزمان ہلاک
September 9, 2016
کوئٹہ (92نیوز)کوئٹہ کے علاقے کلی قمبرانی کے علاقے میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین ملزم ہلاک  ہوگئے  ہیں۔ تفصیلات کےمطابق رات گئے کلی قمبرانی کے علاقے میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔دہشت گردوں سے اسلحہ بھی بر آمد ہوا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم  دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں بھی مطلوب تھے  جبکہ ان کی لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں ۔