Sunday, September 8, 2024

کوئٹہ: پولیس اور ایف سی کا سرچ آپریشن، ستائیس مشتبہ افراد زیرحراست

کوئٹہ: پولیس اور ایف سی کا سرچ آپریشن، ستائیس مشتبہ افراد زیرحراست
January 9, 2016
کوئٹہ (نائنٹی ٹو نیوز) کوئٹہ میں پولیس اور ایف سی نے سرچ آپریشن کے دوران 27 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ حساس اداروں کی اطلاع پر پولیس اور ایف سی نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی، مکینوں کے شناختی کارڈ چیک کئے گئے اس دوران 27 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق متعدد افراد کو شناختی کوائف نہ ہونے پر حراست میں لیا گیا۔