Friday, May 17, 2024

کوئٹہ پر بھی خشک سالی کے بادل منڈلانے لگے

کوئٹہ پر بھی خشک سالی کے بادل منڈلانے لگے
December 6, 2018
کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ پر بھی خشک سالی کے بادل منڈلانے لگے۔ بارشیں نہ ہونے سے کہیں زمین میں دراڑیں پڑنا شروع ہو گئیں تو کہیں درخت اور پودے سوکھی جھاڑیوں میں تبدیل ہونے لگے۔ کو ئٹہ سے تقریباً 15 کلو میٹر کے فاصلے پرشمال مشرق کی سنگلاخ چٹانوںکے دامن میں 1894میں بنائی گئی ہنہ جھیل بھی دو سال سے خشک پڑی ہے جس سے نا صرف آبی حیات تباہ ہوئے بلکہ کشتی رانی کا کھیل بھی شدید متاثر ہوا ہے۔ کوئٹہ میں واٹر اسپورٹس بورڈ کے سربراہ حیات اللہ درانی نے بتایا کہ کوئٹہ میں کشی رانی کے 1 سو سے زائد کھلاڑی ہیں۔ جھیل خشک ہونے سے کھلاڑیوں کا مستقبل داو پر لگ گیا ہے۔ حیات اللہ درانی کا کہنا ہے کہ ہمارے کھلاڑی انٹر نیشنل کشتی رانی کے مقابلوں میں بھی حصہ لے چکے ہیں مگر جھیل خشک ہونے کے باعث پچھلے سالاٹلی میں ہونے والے انٹر نیشنل کنوائنگ چمپئن شپ میں حصہ لینے والا کھلاڑی بھر پور تربیت نا ہونے کی ہونے کی وجہ سے شکست سے دو چار ہوا۔ دو سال قبل ہنہ جھیل میں سال میں 3 سے 4 مرتبہ کشتی رانی کے مقابلے کروائے جاتے تھے ۔ حیات اللہ دورانی کہتے ہیں کہ اگرکوئٹہ میں بارشیں نا ہوئیں تو بلوچستان میں کشتی رانی کا کھیل ختم ہو نے کا خد شہ ہے۔