Friday, May 3, 2024

کوئٹہ: پاسپورٹ آفس کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

کوئٹہ: پاسپورٹ آفس کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی
July 6, 2015
کوئٹہ (92نیوز) کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر پاسپورٹ آفس کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے چینل 92 کے بیورو کے دفتر میں تعینات پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جوائنٹ روڈ پر واقع پاسپورٹ آفس کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم مسلح افراد جنہوں نے اپنے چہرے ڈھانپے ہوئے تھے، ایک سوزوکی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں حسن اور شبیر سمیت کوئٹہ 92 نیوز آفس پر تعینات پولیس اہلکار کالا خان موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا۔ ملزمان واردات کے بعد ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ وقوعہ کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری مو قع پر پہنچ گئی جنہوں نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی۔