Saturday, May 18, 2024

کوئٹہ: پاسپورٹ آفس کی دیوار کے ساتھ نصب چار کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا، پولیس کا سرچ آپریشن

کوئٹہ: پاسپورٹ آفس کی دیوار کے ساتھ نصب چار کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا، پولیس کا سرچ آپریشن
May 13, 2016
کوئٹہ (نائنٹی ٹو نیوز) کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز نے بم ناکارہ بنا کرشہر کو تباہی سے بچا لیا۔ پاسپورٹ افس کی دیوار کے ساتھ نصب بم چار کلو وزنی تھا۔ کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر پولیس کے جوان معمول کی گشت پر تھے کہ انہیں پاسپورٹ افس کے قریب مٹی کا ڈھیر نظر آیا۔ فوری طور پر بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ طلب کیا گیا جس نے مٹی کے ڈھیر کو صاف کیا تو اس کے نیچے سے ریمورٹ کنٹرول بم برآمد ہوا جسے انہوں نے ناکارہ بنا دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی بڑی تعداد علاقے میں پہنچ گئی اور سرچ آپرشین شروع کر دیا۔ پولیس کے مطابق ٹین کے ڈبے میں شرپسندوں نے تین سے چار کلو دھماکہ خیز مواد چھپا کر رکھا تھا۔ چند روز قبل سریاب روڈ پر ہونے والے بم دھماکے کے بعد شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ تھی جس کے باعث پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پاسپورٹ آفس میں انے والے شہریوں کی جانوں کو بچا لیا۔