Friday, April 19, 2024

کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل میں ملوث کسی ملزم کو کوئی طاقتور شخص نہیں بچا سکتا، ضیا لانگو

کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل میں ملوث کسی ملزم کو کوئی طاقتور شخص نہیں بچا سکتا، ضیا لانگو
December 12, 2021 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) مشیرداخلہ بلوچستان ضیا لانگو کا کہنا ہے کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل میں ملوث کسی ملزم کو کوئی طاقتور شخص نہیں بچا سکتا۔

ضیا لانگو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ویڈیو اسکینڈل کے معاملے میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہو رہی۔ پولیس پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ہے۔ پولیس تفتیش میں مکمل آزاد ہے، تحقیقات چل رہی ہیں، ظالموں کو انجام تک پہنچائیں گے۔

 انہوں نے کہا پولیس کیساتھ لوگ تعاون نہیں کر رہے۔ اطلاع دینے والے لوگ بھی غائب ہیں۔ تحقیقات کے لیے جس ادارے کی ضرورت پڑی، مدد لیں گے۔ وڈیو معاملہ کے بعد وزیر اعلی سیمت ہر ایک نے نوٹس لیا ہے۔ پولیس اور محکمہ داخلہ دیگر ملزمان کو پکڑنے کیلئے سرگرم ہیں۔ پولیس اور فورسز فرائض سے غافل نہیں۔ آج اعلی سطحی اجلاس میں پولیس رپورٹ سے مطمئن ہیں۔ یقین دلاتا ہوں کہ ویڈیو اسکینڈل معاملے میں کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔