Thursday, April 25, 2024

کوئٹہ : ولی محمد کے شناختی کارڈ کی دستاویزات کی تصدیق کرنیوالا سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گرفتار

کوئٹہ : ولی محمد کے شناختی کارڈ کی دستاویزات کی تصدیق کرنیوالا سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گرفتار
May 25, 2016
کوئٹہ(92نیوز)کوئٹہ میں ایف آئی اےنے ولی محمد کے  شناختی کارڈ کی دستاویزات کی تصدیق کرنے والے سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رفیق ترین کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق ڈرون حملے میں مارے جانیوالے ولی محمد نامی شخص کے شناختی کارڈ کی دستاویزات کی تصدیق کرنیوالے سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رفیق ترین کو ایف آٗئی اے دھر لیا ہے ۔ ذرائع کےمطابق سابق ایڈیشنل کمشنر نے یہ تحقیق کرنے کی زحمت ہی گوارہ نہیں کی کہ کیا یہ شخص مقامی ہے بھی یا نہیں ۔