Monday, May 6, 2024

کوئٹہ ، واپڈا کے ناروا سلوک کیخلاف شہری سڑکوں پر آگئے

کوئٹہ ، واپڈا کے ناروا سلوک کیخلاف شہری سڑکوں پر آگئے
August 27, 2018
کوئٹہ ( 92 نیوز) کوئٹہ میں واپڈاکے ناروا رویے کے خلاف شہری سڑکوں پر آگئے ، گولی مار چوک اور اسپنی روڈ پر شہریوں نے ٹائر جلا کر شاہراہوں کو بند کر دیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقے میں ٹرانسفارمرز کی تنصیب کا عمل مکمل ہونے تک احتجاج ختم نہیں کیا جائے گا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرگیا ہے مگر علاقے میں ٹرانسفارمرز کی تنصیب کا عمل مکمل نہیں ہو سکا، بارہا واپڈا دفاترکے چکر لگائے گئے درخواستیں بھی جمع کرائی گئیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا کہ واپڈا ملازمین کی جانب سے ٹرانسفارمر لگانے کی رشوت کا تقاضہ کیا جارہا ہے  جس کے لئے علاقے کے غریب عوام سے ایک لاکھ روپے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ احتجاج کے باعث گولی مار چوک اور اسپنی روڈ پر ٹریفک بری طرح متاثر رہی جبکہ ہسپتال آنے والے مریضوں کو بھی شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ۔