Saturday, April 20, 2024

کوئٹہ : نیب کی سیکرٹری خزانہ کےگھر کارروائی نوٹوں بھرے بکس برآمد

کوئٹہ : نیب کی سیکرٹری خزانہ کےگھر کارروائی نوٹوں بھرے بکس برآمد
May 6, 2016
کوئٹہ(92نیوز)بلوچستان کے سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھر سے بڑا خزانہ  مل گیا۔ تفصیلات کےمطابق بلوچستان کے سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھر سے بہت بڑا خزانہ مل گیا ۔ نیب کی کارروائی میں مشتاق رئیسانی کے گھر سے کالے دھن سے کمائے نوٹوں سے بھر ے بکس برآمد کر لئے گئے ہیں۔ نوٹ گننے کیلئے مشینیں لگا دی گئیں،اب تک تریسٹھ کروڑ کی گنتی ہو چکی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق سونے کے زیورات ، پرائزبانڈز اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے جبکہ سیکرٹری فنانس مشتاق رئیسانی پر ایک ارب سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے۔