Thursday, April 18, 2024

کوئٹہ ، نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کارجسٹریشن فارم لینے کیلئے شہریوں کا رش

کوئٹہ ، نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کارجسٹریشن فارم لینے کیلئے شہریوں کا رش
October 25, 2018
کوئٹہ ( 92 نیوز ) کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے افتتاح کے بعدشہر میں 3 مختلف مقامات پررجسٹریشن فارم لینے والوں کا رش لگ گیا، برانچوں کے باہر فارم فل کرنے والوں نے بھی ڈیرے ڈال رکھے ہیں ۔ کو ئٹہ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت اپنا گھر بنانے کے خوا ہشمند افراد گھروں سے نکا ل آ ئے ، رجسٹریشن فارم وصول کر نے کے لئے شہریوں کی قطا ریں لگ گئیں ۔ بزرگوں کا کہنا ہے کہ قلیل تنخوا ہ سے ساری عمر گھریلو اخراجات بمشکل پو رے ہو ئے،اپنا گھر بنانے کی خوا ہش دل میں ہی رہ گئی مگر اب نئی حکومت نے چھت دینے کا اعلان کر کے نو ید سنا دی۔ کو ئٹہ میں ڈی سی آفس،پرانے چلتن ٹاؤن اورنادرا آفس سریاب روڈ برانچ سے رجسٹریشن فا رم وصول اور جمع کر وا ئے جا رہے ہیں ۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے اسسٹنٹ پراجیکٹ ڈا ئریکٹر منظو رحسین بگٹی کا کہنا تھا کہ لوگو ں کے رش کو دیکھتے ہو ئے سر یاب روڈ پر نادرا کے آ فس میں عارضی طور پر مزید10 کاؤنٹر قا ئم کئے جا رہے ہیں۔ برا نچز کے با ہر فارم فل کرنے والوں نے بھی ڈیرے ڈا ل رکھے ہیں جہاں نا خوا ندہ افراد سے ایک فارم فل کر نے کے ڈیڑھ سو سے دو سو روپے وصول کئے جا رہے ہیں ۔