Saturday, May 18, 2024

کوئٹہ ، نجی شاپنگ مال میں پیٹ شو کا انعقاد

کوئٹہ ، نجی شاپنگ مال میں پیٹ شو کا انعقاد
August 6, 2018
کوئٹہ( 92 نیوز) کوئٹہ کے نجی شاپنگ مال میں اپنی نوعیت کے پہلے پیٹ شو کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف نسل کی بلیاں،طوطے،خطرناک سانپ اور کتے لائے گئے تھے۔ شو کے دوران کہیں مختلف نسل کے طوطے اپنے مالک کے ساتھ اٹھکیلیاں کرتے رہے تو کہیں کچھوؤںاور  رنگ برنگی مچھلیوں نے تقریب میں آئے شہریوں کو اپنا گرویدہ کیا۔ ریمپ پر واک کرتی اعلیٰ نسل کی بلیوں کی دلفریب ادائیں تو سب کو بھا گئیں، ختلف نسل کے کتوں کے بھی اپنے ہی ٹھاٹ باٹ تھے۔ پیٹ شو میں زہریلے سانپ اور مختلف پرندے بھی حصہ بنے  ، تقریب کے آخر میں خوبصورت پالتو جانور رکھنے والے مالکان میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔