Sunday, September 8, 2024

کوئٹہ : نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ ،تین افراد جاں بحق

کوئٹہ : نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ ،تین افراد جاں بحق
January 15, 2016
کوئٹہ(92نیوز)کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاﺅن میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں3افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کےمطبق پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سیٹلائٹ ٹاﺅن کے علاقے غوث آباد میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا نعشوں اور زخمی افراد کو فوری طورپر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعشوں کو ورثاءکے حوالے کر دیا گیا ۔ واقعہ کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے کرواقع میں ملوث افراد کی تلاش شروع کر دی۔