Friday, March 29, 2024

کوئٹہ : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق

کوئٹہ : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق
January 4, 2017

 کوئٹہ (92نیوز)کوئٹہ میں نامعلوم گولیوں نے 2اور زندگیوں کو موت کی وادی میں اتار دیا  جناح ٹاﺅن میں ہونے والی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کےمطابق فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جناح ٹاﺅن کے علاقے کلی شابو میں جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے اے ایس آئی حبیب بادیزئی اور نجی سکول کے ڈائریکٹر وحید یوسفزئی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جاں بحق افراد کی میتوں  کو فوری طورپر سول ہسپتال لایا گیا ۔ ڈاکٹرز کے مطابق حبیب کو سر اور سینے میں جبکہ وحید کو سینے میں تین گولیاں ماری گئیں ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لئے جبکہ ابتدائی رپورٹ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ۔