Thursday, April 18, 2024

کوئٹہ : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس انسپکٹر جاں بحق

کوئٹہ : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس انسپکٹر جاں بحق
June 29, 2015
کوئٹہ(92نیوز)کوئٹہ  کے وسطی علاقے جان محمد روڈ  پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس انسپکٹر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق  انسپکٹر نسیم احمد اپنی  ڈیوٹی ختم کرکے دفتر سے گھر جارہے تھے کہ جاں محمد روڈ  پر  صدیقہ مسجد  کے قریب  نامعلوم مسلح افراد نے انکی گاڑی پر خود کار ہتھیاروں سے اندھا دھند  فائرنگ کردی  جسکے نتیجے  میں نسیم احمد  موقع  پر ہی جاں بحق ہوگئے  جبکہ ملزمان  فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔