Saturday, May 18, 2024

کوئٹہ ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جامعہ بلوچسان کا سپرنٹنڈنٹ جاں بحق

کوئٹہ ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جامعہ بلوچسان کا سپرنٹنڈنٹ جاں بحق
March 26, 2019

کوئٹہ ( 92 نیوز) کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جامعہ بلوچستان کا سپرنٹنڈنٹ جاں بحق ہو گیا۔

کوئٹہ کے علاقے دکانی بابا کے قریب پل پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ، جس کے نتیجے میں  بلوچستان یونیورسٹی کے سپرنٹنڈنٹ سید حسین شاہ موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔

مقتول کی میت کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔