Friday, March 29, 2024

کوئٹہ ،نامعلوم افراد ماں بیٹی پر تیزاب پھینک کر فرار

کوئٹہ ،نامعلوم افراد ماں بیٹی پر تیزاب پھینک کر فرار
October 27, 2018
کوئٹہ ( 92 نیوز ) کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ ریلوے سوسائٹی میں تیزاب گردی کاواقعہ  پیش آیا جہاں  نامعلوم موٹرسائیکل سوار  ماں اور بیٹی پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گئے ۔ کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ  ریلوے سو سائٹی میں ماں بیٹی پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے تیزاب پھینکااور فرار ہو گیا، دونوں خواتین کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ،دلخراش واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ سریاب پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا   جبکہ  صوبائی وزیر صحت نصیب اللہ مری نے واقعے کا نوٹس لے لیا  اور متاثرہ خواتین کا علاج  ذاتی خرچے پر کرانے کا اعلان کیا۔