Saturday, May 11, 2024

کوئٹہ ، نائب تحصیلدار کی 58 خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری

کوئٹہ ، نائب  تحصیلدار کی 58 خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری
May 12, 2020

کوئٹہ ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں نائب تحصیلدار کی 58 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں  نائب تحصیلدار کی 58خالی آسامیوں پر پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی کی منظوری دی گئی ہے ، فیصلے کا مقصد بھرتی کے عمل میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں جائیدادوں کے ٹیکس سے منسلک امور کے جی آئی ایس پر مشتمل کمپیوٹرائزیشن سسٹم کے قیام کی منظوری بھی دی گئی جب کہ کابینہ نے روشن بلوچستان منصوبے میں ترمیم کی منظوری بھی دی ، منصوبے کے تحت  شمسی توانائی کے ذریعے دیہاتوں کے طبی و تعلیمی اداروں کو بجلی فراہم کی جائے گی۔

کابینہ نے چار اضلاع میں بنیادی صحت مراکز میں ٹیلی میڈیسن کے طریقہ علاج  ، تمام اضلاع کے بی ایچ یو میں بھی ٹیلی میڈیسن کے منصوبے کے آغاز  کی بھی منظوری دی ۔

اجلاس میں  گندم کی خریداری پر جاری پیش رفت پر بریفنگ دی گئی ، بتایا گیا کہ  باردانہ کاشتکاروں کو پہنچادیا گیا ہے جسکی بھرائی کا کام جاری ہے۔

صوبائی کابینہ نے ای فائلنگ منصوبے کے لئے محکمہ سائنس اینڈ انفارمیشن کو ایم او یو کی منظوری بھی دی۔